دن نوجوان آوازیں، ادبی حکمت و روحانی شب

اردو — دوسرا دن

نوجوان آوازیں، ادبی حکمت و روحانی شب

ممبئی، ۷ اکتوبر ۲۰۲۵:

مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی پچاس سالہ خدمات کے جشن “بہار اردو” کے دوسرے دن نے ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم ورلی کو اردو کی فصاحت، فکر اور جذبات سے روشناس کروایا۔

بہار اردو کے دوسرے دن کا آغاز ایک اوپن مائیک مشاعرہ سے ہوا جس میں نوجوان شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ ان میں قائم شاہ، احد سعید، پائل پانڈے، زین لکھیم پوری، ریاض عاصی، شوکت علی، عدنان شیخ، میانک ورما، عمران عطائی اور مقصود آفاق نے اپنے خوبصورت کلام پیش کیے۔

بعد ازاں “مہاراشٹر میں اردو ادب” کے عنوان سے ایک مذاکرے کا انعقاد ہوا جس میں ماڈریٹر کے فرائض ڈاکٹر تبسم خان نے انجام دیے۔ اس مذاکرے میں ڈاکٹر شیخ احرار احمد (تھانے)، ڈاکٹر قاضی نوید صدیقی (اورنگ آباد)، ڈاکٹر عبداللہ امتیاز احمد (ممبئی) اور پروفیسر شاہد نوخیز نے اپنے مقالے پیش کیے۔

اس کے بعد “جدید ٹیکنالوجی اور اردو” کے عنوان سے ایک علمی محفل کا انعقاد ہوا جسے محمد عرفان رضا نے ماڈریٹ کیا۔ اس نشست میں ڈاکٹر محمد تابش خان (بھیونڈی)، ڈاکٹر لِیاقت علی (دہلی)، ڈاکٹر پرویز احمد، اور ڈاکٹر محمود مرزا نے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اردو کو میسر مواقع پر امید افزا گفتگو کی۔

شام کے اوقات میں تمثیلی مشاعرے کے عنوان سے ایک خوبصورت محفل منعقد ہوئی۔ اس نشست میں زاہد علی سید، منظُور الاسلام ساجد اے حمید، رضیہ بیگ، نعمان خان، نزہت پروین عقیل کاغذی، طلحہ ہاشمی، محسن حسنین شیخ اور خان شاداب محمد نے مرزا غالب، طاہر فراز، انجم رہبر اور عبید اعظم عظمی اور پروین شاکر جیسے مشہور شعراء کی تمثیل کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔

تمثیلی مشاعرے کے بعد “داستان گوئی” کی محفل میں فوزیہ داستان گو نے سماں باندھ دیا تو اس کے فوری بعد ایک دل نشیں محفل میں صوفی گلوکارہ جہلم سنگھ نے اپنے نغمات پیش کیے جس پر بالخصوص نوجوان سامعین نے دل کھول کر داد دی۔

شام کے ہی ایک اہم سیشن میں اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درمیان مختلف زمروں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس میں نوجوان قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اردو اخبارات و رسائل کے بہترین لے آؤٹ ڈیزائنرس کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ اسکول اور کالج و یونیورسٹی سطح پر اساتذہ کی تدریسی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مختلف زمروں میں لکھی گئی بہترین کتابوں کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔  آخر میں صوفی برادرس کی جانب سے محفل قوالی کے ساتھ “بہار اردو” کے اس خوبصورت دن کا اختتام ہوا۔

بہارِ اردو کا دوسرا دن محض ایک پروگرام نہ تھا بلکہ یہ ایک زندہ جشنِ وراثت، فکر و فن کا مظہر تھا۔ جس میں یہ یاد دہانی کروائی گئی کہ اردو صرف تاریخ کی کتابوں کا حصہ نہیں، بلکہ ہر اس آواز کی میراث ہے جو اس زبان کو بولنے، گانے، اور خواب دیکھنے کی جرات رکھتی ہے۔ بہار اردو کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں قابل ذکر تعداد نوجوان طبقہ کی تھی جو کہ اردو زبان و ادب کی میراث کو زندہ رکھنے کیلئے ایک امید افزاء صورت حال پیش کرتی ہے۔

 

اردو — دوسرا دن

نوجوان آوازیں، ادبی حکمت و روحانی شب

  • admin

    Related Posts

    Shantanu Maheshwari–Rinku Rajguru Starrer ‘Sahiya’ Still Awaits CBFC Certificate After Preview

    Is the film’s Naxal-affected backdrop overshadowing what is essentially a love story? Mumbai: Shantanu Maheshwari and Rinku Rajguru starrer Sahiya, directed by Sanjay Sharma, continues to await its CBFC certificate…

    Mr. Hitesh Nihalani Marks 20+ Years With Crown Construction And N K Builders & Developers

    Mr. Hitesh Nihalani, Partner at Crown Construction Company and N K Builders & Developers, celebrates more than two decades of leadership in Mumbai’s construction and real estate sector. With over…

    You Missed

    Sujata Dey Painting Master – Victory Of The Fulfillment Of An Artist’s Dream

    • By admin
    • September 28, 2026
    • 10 views
    Sujata Dey Painting Master – Victory Of The Fulfillment Of An Artist’s Dream

    CM Devendra Fadnavis Felicitates Samudra Jetha Aryan Singh Dadiala At Mantralaya

    • By admin
    • September 26, 2026
    • 44 views
    CM Devendra Fadnavis Felicitates Samudra Jetha Aryan Singh Dadiala At Mantralaya

    Tera Mera Nata Net Box Office Collection Reaches ₹3.47 Crore On The Strength Of Audience Love

    • By admin
    • September 26, 2026
    • 14 views
    Tera Mera Nata Net Box Office Collection Reaches ₹3.47 Crore On The Strength Of Audience Love

    Dreaming Beyond Boundaries Made This Journey Possible : Akanksha Neha

    • By admin
    • September 25, 2026
    • 11 views
    Dreaming Beyond Boundaries Made This Journey Possible : Akanksha Neha

    Script Pooja And Title Launch Held For Prashanth Mambully’s Next Bollywood Romantic Comedy ” The Dinner”….

    • By admin
    • September 23, 2026
    • 16 views
    Script Pooja And Title Launch Held For Prashanth Mambully’s Next Bollywood Romantic Comedy  ” The Dinner”….

    Uttar Pradesh State Legislature Pensioners Association Celebrates Vishwakarma Puja & Seva Sankalp Program on Prime Minister Narendra Modi’s Birthday; VKDL NPA Advisory Council Chairman Vinay Kumar Dubey Felicitated.

    • By admin
    • September 18, 2026
    • 20 views
    Uttar Pradesh State Legislature Pensioners Association Celebrates Vishwakarma Puja & Seva Sankalp Program on Prime Minister Narendra Modi’s Birthday; VKDL NPA Advisory Council Chairman Vinay Kumar Dubey Felicitated.